Urdu Notes

Speech On Father in urdu

Back to: اردو تقاریر | Best Urdu Speeches

محترم جناب امیر محفل و حاضرین باتمکین! آج کے جلسے سے میرا خطاب باپ کے یک لفظ پر ہے۔آپ کی سماعتوں کا طالب ہوں۔

زندگی ہر لمحہ بدلتی ہے۔ مگر ہر پل بدلتی اس دنیا میں کوئی چیز جامد و مستقل اور ناقابل تبدیل ہے تو وہ ہے والدین کی محبت۔ دھیرے دھیرے گزرتے وقتوں کے ساتھ ہر رشتے کی نوعیت بدل جاتی ہے۔ لیکن والدین کا ہی وہ اٹوٹ رشتہ ہے جو ہر وقت دنیا کے نشیب و فراز سے گزر کر بھی ویسا ہی رہتا ہے بلکہ اور مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جا تا ہے۔

ماں تو ماں ہی ہوتی ہے لفظ ماں ہی اس کی شخصیت کا مکمل تعارف ہے ۔ لیکن باپ سے بھی اولاد کا رشتہ بہت انوکھا سا ہے۔ شجر سایہ دار کا سا احساس ،گھنی چھائوں اولاد کی تمام ضروریات کو پلک جھپکتے پوری کر دینا ،ہر خواہش کی تکمیل کو اپنا اولین فرض جان کر بھی صلے سے بے پرواہ رہنا۔ بظاہر سخت لیکن اندر سے موم ،حساس اور شفیق اولاد کی ہر تکلیف پر بے کل ہوجانا۔

دنیا میں ماں کے بعد سب سے اہم اور اولین رشتہ باپ کا ہی ہوتا ہے۔ والد ایک مضبوط سہارا ہے۔ اولاد کے لئے جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے۔ باپ کو خوش رکھنے والا اللہ تعالیٰ کو خوش رکھنے والوں میں شامل ہے والد محبت و چاہت ،صبرو خلوص، ایثارو بردباری کا پیکر ہے۔

جناب من! شاعر نے کیا خؤب کہا؀

باپ دنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جو کہ اپنے بچوں کی پرورش کے لئے اپنی جان تک لڑا دیتا ہے۔ ہر باپ کا یہی خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچے کو اعلیٰ سے اعلیٰ میعار زندگی فراہم کرے تاکہ وہ معاشرے میں باعزت زندگی بسر کرسکے اور معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔ والدین دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں۔کسی شاعر نے اپنے الفاظ میں قصہ بند کردیا ہے :

دنیا کے زیادہ تر باپ بظاہر کرخت، با رعب اور غصے والے لگتے ہیں جب کہ ایسا کچھ نہیں۔ انکے غصے کی ہی بدولت اہل خانہ ایک چھت تلے با حفاظت مقیم ہوتے ہیں۔ باپ کی ڈانٹ تو اولاد کے لئے ایسی ہے جیسے انسانوں کے لئے ہوا۔ باپ کی شفقت اور دعائوں کی حدت خاموش سمندر کی مانند ہے جس کی لہروں میں شدت پنہاں ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ ربّْ العالمین نے والدین کے حقوق کو اپنے حقوق کے ساتھ بیان فرمایا ہے اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ ہمیں صحیح معنوں میں والدین کی خدمت کی توفیق نصیب فرمائے اور ان کا سایہ تادیر ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے اور جن کے والدین اس دنیا سے چلے گئے ان کی اولاد کو ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے اللہ تعالیٰ ہم سب کو والدین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین اجازت چاہوں گا شکریہ۔

IMAGES

  1. 10 Lines on My Father in Urdu

    father essay on urdu

  2. My father Essay i/10 lines on My Father/Essay on My Father/میرے والد/My Father par Essay/Urdu Essay

    father essay on urdu

  3. Essay on My Father Writing Skills in English & Urdu Paragraphs

    father essay on urdu

  4. Essay on my Father in Urdu || اردو مضمون میرے والد || Handwriting ✍️

    father essay on urdu

  5. My Father speech in urdu

    father essay on urdu

  6. My Father Urdu Essay| Mere Abbu| Urdu Mazmoon| Urdu essay my father

    father essay on urdu

VIDEO

  1. My father eassy|| My Father In English || My Father Essay In Englishlines writing

  2. An essay on my father /essay writing/English student choice

  3. A Story Of Father

  4. my father essay in english handwriting englishessay essaywriting englishparagraph#essaywriting

  5. My Father essay in English #youtubeshorts #shortvideo #essay

  6. my father essay #howtomakecalligraphylogo #art